Faraz Faizi

Add To collaction

وعدۂ شب



♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥

تمہیں چاہے جانے کی ضد ٹھان لی ہے

بس اپنا بنانے کی ضد ٹھان لی ہے


محبت کی ساری حدوں سے نکل کر

ترے پاس آنے کی ضد ٹھان لی ہے


ادھر میری جاں پر بنی ہے اور اس نے

بہت یادآنے کی ضد ٹھان لی ہے


اگر ان کی ضد ہے خفا رہنا ہم سے

تو ہم نے منانے کی ضد ٹھان لی ہے


پھر اک بار آئی بہار ائے ستم گر

کیا تونے نہ آنے کی ضد ٹھان لی ہے


جفائیں بھلانے کے قابل نہیں تھیں

مگر اب بھلانے کی ضد ٹھان لی ہے


چلے آؤ ناں ! وعدۂ شب خدارا

یا پھر دل دکھانے کی ضد ٹھان لی ہے


بناؤگے دشمن، اگر تم نے فیضی

زمانے پہ چھانے کی ضد ٹھان لی ہے

♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥


آپ کا: فراز فیضی..9326187516

   8
4 Comments

Anjana

12-Jan-2022 02:59 PM

Good

Reply

Angela

08-Oct-2021 07:53 PM

👌

Reply

Simran Bhagat

06-Oct-2021 09:58 PM

Nyc

Reply